نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد کی انتخابات میں کامیابی

Nov 04, 2022 | 10:46 AM

ایک نیوز نیوز: اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 120 سیٹوں کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

 ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازواتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ نیتن یاہو کی لکڈ پارٹی نے 32 سیٹوں پر میدان مارا۔

  اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد منگل کو چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔
گذشتہ سال 8 جماعتوں پر مشتمل اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔

مزیدخبریں