اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

Nov 04, 2022 | 10:27 AM

ایک نیوز نیوز: اسرائیل فورسز کی فائرنگ سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 4 فلسطینی شہید اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جنین کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 4 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تیسرا فلسطینی جس نے شمالی مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

چوتھا فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ وہ پناہ گزینوں کے لیے جنین کیمپ میں آپریشن کررہے تھے لیکن وہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے فاروق سلامہ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں