ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز دسے شکست دے دی ہے
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ک میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈکو جیتے کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 150 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈکی جانب سے سٹرلینگ نے 37، کپتان ریو بالبرنی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فیرگسن نے 3 وکٹیں حاصل کی ۔ اشد سودھی ،مائیکل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی
آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے شاندار 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ فن ایلن 32اور ڈیرلی مائیکل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ائیر لینڈ کی جانب سے جوشائل لیٹل نے ہیٹرک کی۔ لیٹل نے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔