کنٹینر پر اذان کے وقت گانےچلتےتھے،مبینہ حملہ آور کا دعویٰ جھوٹا نکلا

Nov 04, 2022 | 08:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آور محمد نوید نے اپنے ویڈیو بیان میں جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے کنٹینر پر اذان کے وقت گانے چلتے تھے اس لیے عمران خان کو مارنے کا پروگرام بنایا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اذان کے وقت حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر سے بھی باقاعدہ اذان دی جاتی تھی اور اس کنٹینر سے نجم شیراز اذان دیتے تھے،اذان کے اوقات میں عمران خان کے کنٹینر پر خاموشی رہتی ہے، اس کے علاوہ روزانہ حقیقی آزادی مارچ شروع ہونے سے پہلے کنٹینر سے نعتیں پیش کی جاتی تھیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-04/news-1667535325-5220.mp4

واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے ابتدائی تحقیقات میں کہا تھا کہ ایک طرف آذان ہو رہی ہے وہاں یہ لوگ ڈیک لگا کر شور شرابہ کر رہے تھے، یہ بات میرے ضمیر نے اچھی نہیں مانی۔

مبینہ ملزم کا نوید کا  مزید کہنا تھا  کہ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا اور کسی کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔  یہ اس لیے کیا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان پر  مبینہ حلمہ آور کا نام محمد نوید ولد محمد بشیر ہے، گرفتار ملزم ذات کا آرائیں اور سودھراں کا رہائشی ہے ملزم کو ایک نائن ایم ایم پستول اور دو خالی میگزین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں