وائٹ ہاؤس کی عمران خان پر حملے کی مذمت  

White House condemns attack on Imran Khan
کیپشن: White House condemns attack on Imran Khan

ایک نیوز نیوز : وائٹ ہاؤس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سعودی عرب نے بھی تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر  قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکی سخت مذمت کرتا ہے۔سعودی دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچانے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالا میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ عمران خان کی سیدھی ٹانگ پر گولی لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کرکے شوکت خانم اسپتال لاہور پہنچایا گیا۔