صادق آباد میں دکانداروں کے درمیان جھگڑا

صادق آباد میں دکانداروں کے درمیان جھگڑا
صادق آباد(ایک نیوز نیوز) صادق آباد میں دکانداروں کے درمیان جھگڑا،دکاندارون نے ڈنڈوں اوراسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے، پولیس نےسات افراد کو گرفتار کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق صادق آبادکے علاقے سنجر پور میں دکاندار اور مرچوں کے ڈیلرکے درمیان جھگڑا،جس میں ڈنڈے ،سوٹے اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا کلیم کی گئی مرچ کے پیسے نہ دینے پر ہوا، تلخ کلامی کے بعد بات پر تشدد اور جھگڑے تک جاپہنچی۔ مرچ ڈیلر دو درجن افراد لے کر دکان پر پہنچ گیااورتشدد شروع کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے موقع پر پہنچ کر سات افراد کو گرفتار کر لیاہے.