غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کو سزائیں

Nov 04, 2020 | 15:00 PM

admin
منڈی بہاؤ الدین(ایک نیوز نیوز) منڈی بہاؤ الدین میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کو سزائیں ،دو سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار ملازمت سے برطرف ایک سب انسپکڑ کو اے ایس آئی بنا دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپرواہی ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر تین سب انسپکڑ محمد یار، سبطین نوید، افضال اور اے ایس آئی شوکت کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا.انیس پولیس اہلکاروں کی سروس ضبط کرنے کا حکم دیا جبکہ پچیس پولیس ملازمین کو جرمانے کی سزا دی.

اسی طرح اڑسٹھ اہلکاروں کو سنشور کی سزا سنائی گئی, اردل روم کے دوران چالیس ملازمین کو وارننگ بھی دی گئی, ڈی پی او علی رضا کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزیدخبریں