رپورٹ کے مطابق غریب شہریوں نے سردی سے بچنے کا اہتمام کرنے کے لنڈے بازروں کا رخ کرلیا۔ سستے داموں گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے سستے بازاروں میں رش دیکھنے کو مل رہاہے۔ مہنگائی میں اضافے کے باعث جہاں نئے گرم کپڑے خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہرہوگیا ہے، وہیں پرانے کپڑوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
شہری لنڈا بازاروں میں بھی اشیاء کی قیمتیں مہنگی ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیے۔دوسری طرف طبی ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والی ملبوسات اور پرانے کپڑوں کو استعمال سے قبل گرم پانی سے دھویا جائے ساٹ۔ ایم ایس سروسزاسپتال ڈاکٹر افتخار
ایک زمانہ تھا جب لنڈے بازار کم آمدن والے افراد کے لئے کسی نعمت ہواکرتے تھے۔ مگر مہنگائی کے اس دور نے غریب شہریوں کیلئے بھی شاپنگ کو خواب بنا دیاہے۔