تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ایڈیشنل ڈآئریکٹر لائیو اسٹاک کو خردبرد کے الزام میں ضمانت خارج ہونے پر لاہورہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہر محمود 53 لاکھ روپے سے زائد کی خُردبُرد میں ملوث ہے، ملزم نے لائیوسٹاک آفیسرز کو دی جانے والی موٹر سائیکلوں کی قسطوں کی رقم ہڑپ کی۔ملزم طاہر محمود کو لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
دوسری طرف اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ انہار کے ایس ڈی او محمد سعید ڈُھڈی کو دس ہزار روپےرشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس ڈی او ملزم سعید نے مدعی سلیم اختر سے نہری پانی کی وارا بندی کے لئے دس ہزار وصول کئے تھے، ملزم سعید ایس ڈی او محکمہ انہار بورے والا تعینات تھا۔