ٹھوکر نیاز بیگ میدان جنگ بنا رہا،عوام پریشان

Nov 04, 2020 | 07:00 AM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس کا کسانوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پولیس نے آنسو گیس اور شیلنگ سے کسانوں کو منتشر کر دیا۔

کسانوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، بعد ازاں پولیس نے 200 سے زائد کسانوں کو حراست میں لے لیا۔ ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف کسان پھر سڑکوں پر آگئے اور ٹھوکر نیاز بیگ پر دوبارہ دھرنا دیدیا۔

کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے لاہور آنے اور باہر جانے والی ٹریفک معطل ہو چکی ہے۔ کسانوں نے زبردستی آئل ٹینکر کو بھی روکے رکھا۔ پولیس نے مظاہرین سے ٹینکر کو چھڑا لیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے دستے کیلئے الرٹ۔
مزیدخبریں