ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے تھری ڈی گاؤن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) کی امیدوار نے اس نئے لباس کو تھری ڈی ٹچ دیا ہے، سیاہ گاؤن پر حرکت کرتے پھول، پتے اور تتلیاں موجود ہیں جو عرفی جاوید کے ایک اشارے کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں، ان کے اشارہ کرتے ہی تتلیاں پھولوں سے اُڑ جاتی ہیں اور پتے بھی حرکت میں آجاتے ہیں۔
ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو بھی عرفی کے اس منفرد لباس کی دیوانی ہوگئی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی کے اس منفرد لباس کی تعریف کی۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی عرفی جاوید کے اس لُک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
عرفی جاوید کا نیا تھری ڈی گاؤن سوشل میڈیا پروائرل
May 04, 2024 | 23:03 PM