فلم چمکیلا کیلئے کتنا وزن بڑھایا؟ پرینیتی چوپڑانے بتادیا

May 04, 2024 | 22:05 PM

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے فلم 'چمکیلا کیلئے 16 کو وزن بڑھایا۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کاپوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب میں نے فلم سائن کی تو کافی اسمارٹ تھی کیونکہ 2 سال سے ورزش کررہی تھی جس کی وجہ سے پیٹ پر ایبز بھی بن گئے تھے، جب میں ڈائریکٹر امتیاز علی کے پاس گئی تو میرا بہت فٹ جسم تھا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کردار کے مطابق نہیں دکھ رہی جس کیلئے میں نے 16 کلو وزن کو بڑھایا۔
 اداکارہ نے مزید بتایا کہ وزن بڑھانے کیلئے میں نے کافی مقدار میں کھانا کھایا اور رات میں کھانے کے فوری بعد سو جاتی تھی تاکہ میرا چہرا سوجا ہوا لگے جب کہ میری گردن بھی موٹی ہوگئی تھی، مجھے 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ کا وقت لگا اس دوران میں نے چاول اور روٹی کافی کھائی ہے۔
واضح رہے فلم چمکیلا میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں