ایک نیوز:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ سامح حسن شکری سے ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ سامح حسن شکری سے ملاقات گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے حاشیے پر ہوئی۔دونوں وزراء کا پاکستان اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی ۔
فریقین نے مشترکہ عقائد, ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر مماثلت پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مصر کے اہم کردار کو سراہا۔ فریقین نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔غزہ کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔