ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سےنامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نامزدگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا منصب ملنے پر مبارک بادپیش کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔