ایک نیوز :وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔فریقین نے پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے "وژن 2030" کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک نئی رفتار کی نمائندگی کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین نے فلسطین اور کشمیر کے حالات سمیت امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامی تعاون تنظیم کے اہم کردار کا ذکر کیا۔