ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے بڑا چیلنج محصولات اکٹھاکرناہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایف بی آر کے افسران کےاعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قوم کو ایف بی آر کے قابل اور محنتی افسران پر فخر ہے۔ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض کا حجم بہت بڑا ہے جو محصولات قومی خزانے میں آنےچاہئے تھےکرپشن کی نظر ہورہا ہے۔قرضے لینے پر مجبور ہیں۔ اسی کرپشن کی وجہ سےہم آئی ایم ایف کے پروگرام لینے پر مجبور ہیں۔
شہبازشریف کاکہنا ہے کہ قرضوں کی وجہ سےآج اقوام عالم میں ہماری وہ حیثیت نہیں جو پاکستان کی ہونی چاہئے تھی۔واجبات کی وصولیوں کا ہد ف کم ہے۔خلوص اور میرٹ کو مد نظر رکھ کر ہم سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔خراب کارکردگی والوں کو اعلیٰ عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔