ایک نیوز:مسلم لیگ ن کا گندم خریداری بحران پر اجلاس ملتوی کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی مصرفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی ملاقات کل متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ملاقات میں گندم خریداری بحران پر مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی ازسر نو تنظیم سازی متعلق بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ گندم خریداری بحران پر اجلاس آج سہہ پہر2بجےپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوناتھا۔