ایک نیوز:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر موبائل سمز بلاک کرنے کی مخالفت کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے نان فائلر5لاکھ شہریوں کی سمیں بلا ک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں جس کے جواب میں سمیں بلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ایف بی آر کو دوسرے آپشن پر غور کرنے سے متعلق لکھ دیا۔
ترجمان پی ٹی اےکاکہناہےکہ قانونی مشکلات سے بچنے کے لئےسمیں بلاک نہ کی جائیں، پاکستان میں خواتین اور بچوں کے نام پر جاری سمیں مرد استعمال کرتے ہیں،سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بیرونی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے۔