ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےفری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کےدوران کہناتھاکہ آٹھ ہفتے کی قلیل مدت میں اتنابڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔ 2013 میں ن لیگ کا گھروں میں ادویات ڈیلیوری پراجیکٹ کو گزشتہ حکومت نے ختم کر دیا۔ اپنی تنخواہیں لیتے رہے اور پراجیکٹ کو بند کرنے سے غریب عوام دوائیوں سے بھی محروم ہوگئے۔ ہم نے اس پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک پہنچایا ہے۔ دو لاکھ مریضوں کو آج سے انکی دہلیز پر دوائیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تمام ڈیلیوری رائیڈرز نے پروٹیکٹیو گیئر پہنے ہوئے ہیں۔ ہیپاٹائیٹس ، ٹی بی اور دل کے امراض کی ادوایات مریضوں کے گھروں میں ڈیلیور کی جائیں گی۔ مریضوں کو ادویات کا دو ماہ کا سٹاک گھر پر ڈیلیور کریں گے۔ اسسمنٹ کے بعد مریضوں کو دوبارہ اودیات ڈیلیور کی جائیں گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ پراجیکٹ کے کامیاب آغاز پر سیکرٹری ہیلتھ سمیت ڈپارٹمنٹ کے تمام افسران کو شاباش دیتی ہوں۔ چاہتے ہیں پانچ سال بعد پنجاب میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے۔ مریض کو ہسپتال میں دھکے نہ کھانیں پڑیں۔32 فیلڈ ہسپتالوں کو فنکشنل کر دیا ہے۔ بہاولپور میں دورہ کے دوران دیکھا خواتین فیلڈ ہسپتال سے علاج کیلئے انتظار کر رہی تھیں۔ 32 فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ دیہی علاقوں کیلئے ہے۔ بہت جلد 200کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ لاہور میں پہلا سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہے ہیں۔ وزیر صحت کو ایک سال میں کینسر ہسپتال کا آؤٹ ڈور فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹس کو تباہ کرنے کیلئے فتنے آجاتے ہیں۔ پھر ملک کا ایسا حال ہوتا ہے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔ چاہتی ہوں پانچ سال بعد پنجاب کے ہر شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسیلیٹی ہو۔ کوشش ہے کارڈیالوجی ، پی ڈیایٹرکس اور کینسر کے علاج کی سہولیات ہر شہر میں ہو۔ غریب مریضوں کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔ میرا خواب ہے کسی بھی مریض کو علاج اور دوائی کیلئے دربدر نہ پھرنا پڑے۔