معروف فنکاروں کا سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اظہار خیال

May 04, 2024 | 15:21 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:معروف فنکاروں نے سانحہ9 مئی کے حوالے سےاپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق 9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر دل آج بھی دکھی ہیں سانحہ 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں شوبز کی معروف شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکار ساجد حسن کا کہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات کو میں انتہائی تشویش سے دیکھتا ہوں، 9 مئی کی ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے، عدالتوں کو چاہیے کہ وہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی دراصل ہماری بے حرمتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں،پاکستان ایک امت کے لیے بنا ہے جس کی سلامتی ہم سب پر فرض ہے،سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
گلوکارہ راحت بانوکاکہناتھاکہ گزشتہ سال9 مئی کا جو سانحہ ہوا ہم سب اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کو جلایا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اداکارمحسن گیلانی کاکہناتھاکہ جب کسی شہید کا تابوت اس کے والد کو پیش کیا جاتا ہے تو پورا علاقہ اس پر فخر کرتا ہے، ہمیں اپنے شہداء کی قدر  کرنی چاہیےجو اس پاک سرزمین پر قربان ہوئے۔
گلوکاراعجازراہی کاکہناتھاکہ ہمارے جوان اور شہداء جو ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

مزیدخبریں