ایک نیوز: پنجاب حکومت کے روٹی سستی کیے جانے کے مشن کےمعاملےپر راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نےکہاہےکہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے قیمتیں کم کر رہے ہیں ،آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ نان بائی 16 روپے میں 100 گرام کی روٹی فروخت کریں گے،نان بائی ایسوسییشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد اگر کوئی نان بائی ایسوسی ایشن کےفیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتا تو ضلع انتظامیہ کارروائی کر سکتی ہے۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچائیں گے۔
واضح رہےکہ حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف روٹی مہنگےداموں بیچنےوالوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں 40 لاکھ روپے کےجرمانے بھی کیئے تھے۔