محسن نقوی کی زیرصدارت کرکٹ بورڈکااہم اجلاس

May 04, 2024 | 14:05 PM

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )محسن نقوی کی زیرصدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔
 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے ۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی ۔ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ  کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
 سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشستیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشست کا نمبر ہوگا، قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت 
محسن نقوی نےکہا سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ 
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نےشرکت کی۔

مزیدخبریں