ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نےماہ اپریل میں 809کیسزنمٹائے،تفصیلات جاری کردیں۔
رپورٹ کےمطابق ماہ اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹوٹل 809 کیسز نمٹا دیے ، چیف جسٹس عامر فاروق ماہ اپریل میں سب سےزیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے،ماہ اپریل میں چیف جسٹس عامر فاروق نے 217 کیس نمٹائے۔
رپورٹ کےمطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے ماہ اپریل میں 106 کیس نمٹا دیے، جسٹس بابر ستار نے ماہ اپریل میں 101کیس نمٹا دیے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ماہ اپریل میں 97 کیسز نمٹادیے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے91 ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 کیس نمٹائے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیس نمٹائے۔