ایک نیوز: سپریم کورٹ نےسنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق تاریخ تبدیل کردی۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمے کی تاریخ میں تبدیلی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے ۔اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔