ایک نیوز:تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسےکی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کےمطابق ڈی سی ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا ۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا ۔ پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ۔ پی ٹی آئی کو عدالت سے امید ہے ۔
پی ٹی آئی سندھ کےسیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی درخواست پر 6 مئی کو عدالت میں سماعت ہے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6 مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔