ایک نیوز :انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع پر کے پی پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں جہنم رسیدہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق دہشتگرد اقبال عر ف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم ہوا۔ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخوااور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔
انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کوتاوان کی غرض سے اغواء کے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا ۔ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔دہشتگرد بالی کھیارہ کی ہلاکت کے پی پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔