پنجاب میں پہلے الیکشن کرانا سازش، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک احمد خان

May 04, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے انتخاب کرانا پاکستان کی تباہی کی سازش کا حصہ ہے، ان کی سازش سے ہم بخوبی واقف ہیں، ہم آپ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب نے کہا سیاسی جماعتیں مرضی کے فیصلے عدالتوں سے مانگتی ہیں، پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کا رول ادا کیا، پاناما کیس کی سماعت کے دوران کچھ باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک بار نہیں بار بار مقدمات میں زیادتی ہو رہی ہے، جو حساب دینے کے واجب نہیں ان پر بھی سزائیں دی جا رہی ہیں، شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو استعمال کیا گیا، جج صاحبان کو تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں فیصلے دینا ہوتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کے بیٹے کی آڈیو لیک کوئی ڈھکی چھپی نہیں، ثاقب نثار نے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے، آج انہی کا بیٹا ٹکٹوں کے پیسے لے رہا ہے، ایک سکیم کے تحت فیصلے دیئے گئے، نواز شریف کو ساری زندگی کیلئے نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا بہت سے بینچزکے فیصلوں نے ملکی تاریخ پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، ثاقب نثار کے بیٹے نے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ کر پیسہ اکٹھا کیا، آڈیو لیکس کے بعد کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں رہی، تین جج صاحبان کی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست، معیشت، معاشرت کو تباہ کیا گیا۔

مزیدخبریں