ایک نیوز : اپر کرم میں ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8 اساتذہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے فائرنگ تری منگل اسکول کے اسٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر میٹرک کے سالانہ امتحان پر امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ اس سے قبل آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔
ٹیچرز کو قتل کرنےوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال منتقل کردی گئیں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ اپر کرم پولیس نے ناکہ بندی کرکے تمام آمدورفت کے رستے بند کردئیے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
یادرہے آج صبح چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے تری منگل اسکول ہی کے ایک استاد کو قتل کردیا گیا تھا۔
Deeply shocked to know that 7 Shia teachers brutally killed in atrack on school in Teri Mangal area of my hometown District Kurra. Act of brutality is aimed at fueling sectarianian clashes in area. We urge @GovtofPakistan & @OfficialDGISPR to take immediate notice. #Parachinar pic.twitter.com/lV9idbj0Td
— Riaz Ali Turi (@RiazToori) May 4, 2023