ٹی ایل پی کامخالفین کو سرپرائز،لانگ مارچ کی تاریخ اور پلان تبدیل

May 04, 2023 | 16:14 PM

ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان نے اپنے مخالفین کو بڑا سرپرائز دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے مخالفین کو سرپرائز دیتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ، ابتدائی مقام، روٹ پلان، اور پروگرام یکسر تبدیل کر دیا۔

ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق مارچ دومرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب” پاکستان بچاؤمارچ“ 22 مئی کوکراچی تالاہور  شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی مارچ کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں