سوات پولیس مرادسعید کے نہ ملنے پر زمان پارک سے واپس چلی گئی

سوات پولیس مرادسعید کے نہ ملنے پر زمان پارک سے واپس چلی گئی
کیپشن: سوات پولیس مرادسعید کوگرفتارکرنے لاہور زمان پارک پہنچ گئی

ایک نیوز:  مالاکنڈ پولیس ٹیم مراد سعید کے نہ ملنے پر واپس چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور پی ٹی آئی کے  مراد سعید کی گرفتاری کے لئے پولیس زمان پارک پہنچی تھی، مالاکنڈ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کے لئے زمان پارک کا دورہ کیا جہاں زمان پارک انتظامیہ کامراد سعید کی موجودگی سے انکار کر دیا۔ زمان پارک انتظامیہ نے پولیس ٹیم کو جواب دیا کہ مراد سعید ریلی میں شرکت کےلئے آئے ضرور تھے پھر واپس چلے گئے۔ جس کے بعد مالاکنڈ پولیس مراد سعید کے زمان پارک میں نا ہونے پر واپس چلی گئی ۔

قبل ازیں سوات میں پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید پر درج مقدمے کے معاملے پر پولیس کی ٹیم زمان پارک کے متعلقہ تھانے پہنچی تھی۔مراد سعید کی گرفتاری کیلئے ریس کورس پولیس سے نفری طلب کی گئی اور تھانہ ریس کورس لاہورپولیس نے سوات پولیس کو نفری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کیخلاف مٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید کےوارنٹ جاری کئے تھے ، جوڈیشنل مجسٹریٹ سول2 نےوارنٹ کا حکم زیردفعہ204کےتحت جاری کیا۔مراد سعید کے خلاف تھانہ لیویز درگئی میں 28اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا۔