ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ایم پی اینٹی کرپشن کےریڈار پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سابق ایم این اے غلام سرور کو 4 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ غلام سرور کو سرکاری اراضی کو اپنے رشتے داروں کو منتقل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عمر تنویر بٹ نے چھلہ چوک ٹو بتیر ڈسٹرکٹ سڑک کی تعمیر میں 50 ملین روپے یاور بخاری کو فراہم کئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
سابق ایم این اے عامر محمود کیانی کے بیٹے فہد کیانی اور حسان حمیدی کو بھی اینٹی کرپشن راولپنڈی نے آج کو طلب کر رکھا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کیانی، فہد کیانی، حسان حمیدی نے عبداللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔اس رہائشی کالونی کا NOC/LOC متعلقہ اداروں سے حاصل نہیں کیا گیا.