ایک نیوز : سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ سیلفیاں لینے پر عدالت کے عملے میں متعدد موبائل فون ضبط کر لیے۔
جن وکلا کے فون ضبط کیے گئے ہیں ان میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری بھی شامل ہیں۔
خیال رہے جب عمران خان عدالت پہنچے تو تحریک انصاف کے حامی وکلا نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں جس پر عدالتی عملہ حرکت میں آیا اور یہ کہتے ہوئے سب سے موبائل لے لیے کہ کورٹ روم کے اندر تصویریں اور ویڈیوز بنانا منع ہے۔