گجرات: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان ٹرین کے پول سے ٹکرا گیا

گجرات: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان ٹرین کے پول سے ٹکرا گیا

ایک نیوز: گجرات میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات،لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن کے قریب ویڈیو بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ،ریسکیو ذرائع   کا کہنا ہے کہ زاہد نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پول کے ساتھ ٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ منتقل کردیا گیا ہے۔

نوجوان کی شناخت اٹک کے رہائشی 19 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔