مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرحکومت کونوٹس جاری

مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرحکومت کونوٹس جاری
کیپشن: مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرحکومت کونوٹس جاری

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کا معاملہ،جسٹس سردار طارق  مسعود نےریمارکس دیئے کہ پانی مانگنا آپکا حق ہے، آپ کال دیکر لوگوں کو بلاتے ہیں، توڑ پھوڑ کرتے ہیں،کال دیکر املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت  جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے کیس کا کیا بنا؟ یہ تحریک تھی کیا؟

وکیل کامران مرتضٰی نے کہا کہ ملزم گوادر میں پانی کی تحریک کو لیڈ کر رہا تھا،قتل کے واقعہ سے ہدایت الرحمن کا تعلق نہیں،ہم صرف پانی مانگ رہے تھے۔ 

جسٹس سردار طارق  مسعود نےریمارکس دیئے کہ پانی مانگنا آپکا حق ہے، آپ کال دیکر لوگوں کو بلاتے ہیں، توڑ پھوڑ کرتے ہیں،کال دیکر املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بھی تو دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست پر بلوچستان حکومت اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان کو پولیس کانسٹیبل یاسر علی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے،ملزم مولانا ہدایت الرحمان پر للکارنے اور قتل کی ہدایت کرنے کا الزام ہے،مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف دسمبر 2022 میں قتل ،دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔