کسووال: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، پٹواری قتل

 کسووال: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، پٹواری قتل

ایک نیوز: تھانہ کسووال کی حدود نواحی گاؤں 39 چودہ ایل میں معمولی تلخ کلامی پر جٹ اور آرائیں برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پٹواری جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسسوال میںمعمولی تلخ کلامی پر    فائرنگ کے نتیجے میں پٹواری جانبحق جبکہ دو افراد باپ بیٹا زخمی  ہو گئے۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت   پٹواری غلام رسول جٹ اور زخمیوں کی شناخت یونس آرائیں اور بیٹا  حسن آرائیں کے نام سے ہوئیں ۔ اطلاع ملنے پولیس تھانہ کسووال موقعہ پر پہنچ گئی۔

 پولیس نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔