سرائے عالمگیر  : موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے کار نہر میں جا گری

 سرائے عالمگیر  : موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے کار نہر میں جا گری

ایک نیوز: سرائے عالمگیر  میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچا تے ہوئے نہر میں جا گری۔ 

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر  میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں گرگئی ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کار میرپور آزاد کشمیر سے سرائے عالمگیر کی طرف آ رہی تھی کہ بھاگ نگر کے قریب کار نہر میں گر گئی۔کار میں 2 افراد سوار تھے،  اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں افراد کو زندہ بچا لیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے راجڑ کلاں کے رہائشی تھے۔ریسکیو 1122کے کی ٹیمیں گاڑی نکالنے میں مصروف ہیں.