احمد پور شرقیہ : مقدمہ درج نہ ہونے پرزیادتی کا شکار لڑکی کی خود سوزی کی کوشش

May 04, 2023 | 13:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: احمد پور شرقیہ میں مقدمہ درج نہ ہونے پر مبینہ طور زیادتی کا شکار لڑکی نے خود سوزی کی کوشش کر لی۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں مبینہ طور زیادتی کا شکار لڑکی نے مقدمہ درج نہ ہونے پر ڈی ایس پی آفس کے سامنے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی،  شہریوں نے پکڑ کر خود سوزی کی کوشش ناکام بنادی ۔رکعیہ بی بی کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ ڈیرہ نواب صاحب درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ملزم زکریا ریٹائرڈ جج کا بھانجا ہے اور ملزم با اثر ہے جس کی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کررہی ہے۔

 پولیس کارروائی کی یقین دہانی  کروا کر متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ کو تھانہ لے گئے۔

مزیدخبریں