ازخود نوٹس اختیارات ریگولیٹ کرنیکا معاملہ، سیاسی جماعتیں جواب جمع کرائیں:حکمنامہ

May 04, 2023 | 13:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے عدالتی کارروائی کے 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روکنے کا حکمنامہ تاحکم ثانی برقرار ہے۔

عدالت نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالتی حکمنامے میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے آٹھ رکنی بنچ پر اٹھائے گئے اعتراض کا کوئی تذکرہ شامل نہیں، کیس کی سماعت 8 مئی ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں