امانت میں خیانت، افشاں لطیف کی عمران خان کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست جمع

May 04, 2023 | 13:25 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمے کیلئےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفئیر ہوم افشاں لطیف نے درخواست جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان پر امانت میں خیانت کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سائلہ نے یتیم بچیوں کا سرکاری بجٹ بحال کرنے کی درخواست سابق وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو دی۔سابق وزیراعظم عمران خان بے سہارا بچیوں کا بجٹ بحال نہ کرکے امانت میں خیانت کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

سرکاری افسران پر کرپشن اور کم عمر بچیوں کو گھناونے کام میں ملوث کرنے کے خلاف درخواست دی گئی۔درخواست دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں کاشانہ ویلفئیر ہوم کی یتیم بچیوں کا سرکاری بجٹ بند کردیا تھا۔

مزیدخبریں