چشتیاں: درینہ دشمنی پر باپ ،بیٹا قتل

چشتیاں: درینہ دشمنی پر باپ ،بیٹا قتل

ایک نیوز: چشتیاں  میں درینہ دشمنی پر مخالفین نے چھریوں کے وار کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے طمابق چشتیاں کے گاؤں 131 مراد میں درینہ دشمنی پر دو افراد قتل دو خواتین زخمی ہو گئی۔ مخالفین نے چھریوں کے وار کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔مقتولین گھر میں موجود تھے کہ مخالفین نے حملہ کردیا جس کے بعد حملہ آور نے گھر  میں موجود خواتین کو بھی چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہمقتولین اور ملزمان کے مابین پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، ڈاہرانوالہ پولیس نے کارروائی شروع کردی  ہے اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔