ایک نیوز : بھارتی ریاست منی پور میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، عبادت گاہیں اور گاڑیاں نذر آتش ۔ درجنوں ہلاک، فوج طلب، دارالحکومت امپھال سمیت آٹھ اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ریاست میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقے چوراچند پور اور امپھال ہیں۔ فوج اور امدادی ٹیموں نے تقریباً 4000 دیہاتیوں کو حکومتی پناہ گاہوں میں منتقل کیا ہے جبکہ دھرنے کو قابو میں رکھنے کے لیے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
منی پور کے سی ایم برین سنگھ نے کہا کہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور یہ واقعہ سماج کے دو طبقات کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امپھال، بشنو پور اور مورہ وغیرہ میں جھڑپوں، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے کچھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ املاک اور رہائشی مکانات کے نقصان کے علاوہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔