آئین توڑنے کےواقعات پر کمیٹی بنی تو تمام ن لیگی پھانسی چڑھ جائیں گے،فواد چودھری

May 04, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کو مارشل لاء کی پیداوار قرار دیدیا۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے لکھا ہے کہ خواجہ آصف نے جسٹس منیر سے لے کر اب تک آئین توڑنے کے واقعات پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اگر یہ کمیٹی بن گئی اور تحقیقات ہو گئیں تو خواجہ آصف سمیت تمام نون لیگی پھانسی چڑہ جائیں گے کیونکہ ساری پارٹی ہی مارشل لاء کی پیداوار ہے۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں ںے لکھا کہ درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے ہیں جو بلاول بھٹو کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

مزیدخبریں