ایک نیوز: سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کو مارشل لاء کی پیداوار قرار دیدیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے لکھا ہے کہ خواجہ آصف نے جسٹس منیر سے لے کر اب تک آئین توڑنے کے واقعات پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اگر یہ کمیٹی بن گئی اور تحقیقات ہو گئیں تو خواجہ آصف سمیت تمام نون لیگی پھانسی چڑہ جائیں گے کیونکہ ساری پارٹی ہی مارشل لاء کی پیداوار ہے۔
خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس منیر سے لے کر اب تک آئین توڑنے کے واقعات پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اگر یہ کمیٹی بن گئ اور تحقیقات ہو گئیں تو خواجہ آصف سمیت تمام نون لیگی پھانسی چڑہ جائینگے کیونکہ ساری پارٹی ہی مارشل لاء کی پیداوار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں ںے لکھا کہ درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے ہیں جو بلاول بھٹو کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے ہیں جو بلاول بھٹو کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے، https://t.co/4Gjkn2IkZ3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023
#MediaManagement by #PeeDM https://t.co/nLXTGS5Bhv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023