ایک نیوز: شجاع آباد ریلوے پھاٹک پر نا معلوم مسلح ڈاکوؤں کی کار سوار سے ڈکیتی کی کوشش ،بہادر شہریوں نے 10 لاکھ کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق شجاع آباد کے علاقے ریلوے پھاٹک کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے کار سوار شہری سے کار کا شیشہ توڑ کر ڈکیتی کی واردات کا واقع پیش آیا ،شور شرابہ ہونے سے شہریوں جمع ہو گئے۔ شہریوں نے ڈکیتی واردات کو ناکام بنا دیا۔
شہریوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت ہوئی اور کار سواروں نےکار کا شیشہ توڑدیا جس کے بعد شہری اکٹھے ہو گئے اور شہریوں نے ڈکیتوں کی دوڑیں لگوا دی، دوران مزاحمت ایک ڈاکو زخمی ہوا لیکن ڈاکو 10 لاکھ روپے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے شجاع آباد شہر اور گردونواح میں دن بدن چوری اور ڈکیتی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس تھانہ سٹی چورریاں اور ڈکیتیاں روکنے میں ناکام نظر آتی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا