مبینہ زیادتی کے ملزم کی عدالت سے بھاگنے کی کوشش ناکام

May 04, 2023 | 12:30 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: لاہور ہاہیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر مدعی  خواتین نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انوار الحق پنوں نے ملزم ناصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مبینہ زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی  احاطہ عدالت سے  فرار ہونے کی کوشش  کی جسے مدعی خواتین نے ناکام بنا دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کھڈیاں قصور میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کامقدمہ درج ہے۔  ملزم کو لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ہاہیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر مدعی نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا ئی تھی۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی کمرہ عدالت سے دوڑ لگا دی تھی لیکن مقدمہ کے مدعی نے ملزم کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد ملزم اور مدعی میں دھکم پیل بھی ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا۔تاہم مدعی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 

مزیدخبریں