ایک نیوز: اسلام آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نےملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال ، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں بارش کا امکان ہےجبکہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی.
جمعرات کے روز خیبر پختو نخوا ، پنجاب،شمال مشر قی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔
جمعہ کے روز خیبر پختو نخوا ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب صوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ صوابی کے ٹوپی بازار میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی میں 3 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ پھنسے ہوئے افراد کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: کشمیر، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی، راولاکوٹ 01، پنجاب: نارووال 04، اسلام آباد (گولڑہ 04، بوکرا، ایئر پورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02 اور سید پور 01)، راولپنڈی (چکلالہ 03 اور کچہری 02)، مری 02، بلوچستان: لسبیلہ 04 خیبرپختونخوا: چراٹ 02 اور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور40، مٹھی اور نوکنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔