پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کےامتحانات کےنتائج کااعلان کردیاگیا

May 04, 2023 | 11:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں ایم فل، ڈاکٹر آف میڈیسن اور ماسٹر آف سرجری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل انڈکشن کے تحت ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں 21 امیدوار، ایم ڈی سائیکاٹری دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں دو امیدوار، ایم ڈی انٹرنل میڈیسن دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں تین امیدوار پاس ہوئے۔

سنٹرل انڈکشن کے تحت ایم ڈی پلمانولوجی دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں ایک امیدوار، ایم ایس آرتھو پیڈک سرجری دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں 07 امیدوا، سینٹرل انڈکشن کے تحت ایم ایس آپتھلمالوجی دوسرے سالانہ فائنل تحریری امتحان میں بھی 07 امیدوار کامیاب ہوئے۔

یو ایچ ایس کے ایم فل فائنل ریوائزڈ، سکیم اوررل بیالوجی اور بائیو کیمسٹری سالانہ امتحانات میں ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ پی جی ایم آئی لاہور ایم فل فائنل ریوائزڈ سکیم فارماکولوجی سالانہ امتحانات میں بھی ایک امیدوار کامیاب ہوسکا۔ شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور ایم فل فائنل فارماکالوجی سالانہ امتحانات میں بھی ایک امیدوار پاس ہوا، تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں