سینئر پاکستانی اداکارہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

سینئر پاکستانی اداکارہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

ایک نیوز: پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد جلیل جمیل انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے سفرِ آخر کے لیے دعا کریں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)