ایک نیوز: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔مدیحہ امام نے شادی کے دن میکسی اور ساتھ مہرون رنگ کا غرارا اور دوپٹہ پہنا تھا۔اس کے علاوہ اداکارہ کی جانب سے ایک اور تقریب کی تصاویر بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی گئی تھیں۔
اداکارہ نے اس تقریب پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا ان کے شوہر موجی بسار نے ایک تقریب پر تھری پیس سوٹ جب کہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہنا تھا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں ۔ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے دو عید کی جو ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئیں ہیں جب کہ ایک شادی کی جو گزشتہ روز پوسٹ کی گئی۔مدیحہ امام کی شادی پر ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔