عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

ایک نیوز:امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 72.30 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 68.60 ڈالرز کی سطح تک آ گئی۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.50 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں شرح سود 16 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچا گئی ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔